SKU: 29010398451

زوال | The Fall | Zawal | البرٹ کامیو | Albert Camus

Sale price$225.00 Regular price$250.00
Save 10%

Pay in installments of $62.50 with ShopPay, AfterPay and Klarna

Shipping Estimate
USA
  • USA
  • CAN

Ships within 48 hours · Estimated delivery Aug 24 - Aug 29

Promo Codes Available:

For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15

Description

زوال | The Fall | Zawal | البرٹ کامیو | Albert Camus(The Fall ( The Stranger) (The Plague " (1) ( ) () () " " ! ! ! ! (Ghetto) [ ] : :

زوال |  تعارف

البرٹ کامیو کا تیسرا ناول (The Fall ” زوال اس کے جملہ فکشن میں شاید اس سب سے قنوطیت پسند اور تشاومانہ ناول ہے۔ اس کے برخلاف، اس کے پہلے دو ناول ( The Stranger) اجنبی اور (The Plague "طاعون نسبتا مثبت اور روشن پہلوؤں کے حامل ہیں۔ ان دونوں ناولوں میں ہمیں یہ کنا یہ ملتا ہے کہ اپنی سرشت میں عوام الناس بنیادی طور پر معصوم ہیں ۔ اب اگر ان سے ارتکاب شر ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ان غلط نظریات پر عائد ہوتی ہے جن کے زیر اثر وہ آگئے ہوں لیکن ” زوال تک آتے آتے یہ سب بدل جاتا ہے۔ یہاں کا میو اپنے سابقہ موقف سے انحراف کرتا ہے اور ایک ایسا نظریہ پیش کرتا ہے جو اپنے حد سے بڑھے ہوئے تشاؤم کے سبب اس کے گزشتہ نظریے کا بالکل الٹ ہے۔ در حقیقت ژاں با پیست کلامینس، جو نہ صرف ناول ” زوال کا راوی ہے بلکہ اس کا مرکزی کردار بھی اجنبی کے میور سو اور طاعون کے طاغو کے عین بر عکس محض خود غرض، بے ایمان، بزدل، منافق اور خود پسند ہی نہیں بلکہ اس بات پر بھی مصر ہے نظر آتا ہے کہ ان تمام مذموم صفات میں اپنے سابقہ جملہ انسانیت کو بھی شریک ثابت کر دکھائے ۔ اس ناول میں چند مرکزی تصورات ایک بے پناہ حر کی قوت کے ساتھ جاری وساری نظر آتے ہیں اور آخرا انسانی وجود کی ماہیت کے بارے میں کامیو کے قطعی و صریح ترین موقف کا تعین کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں تو یہ موقف کیا ہے؟ کامیو کے خیال میں (1) انسانی وجود اضطرارا گناہ آلود ہے ۔ ( کامیو کے نزدیک گناہ “ اور ” وجود ایک ہی چیز ہیں۔ ) (۲) گناہ انسانی شعور میں احساس جرم کا محرک ہوتا ہے۔ (۳) ہر چند کہ گناہ کو وجود انسانی سے نہ کبھی خارج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا کفارہ ادا کیا جاسکتا ہے پھر بھی فرد کے تئیں اس کی آگہی کم از کم اس کو ایک دیانت دارانہ وجود تک ضرور لے جاسکتی ہے۔ چنانچہ اس آگہی کا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رابرٹ لپے کے بقول کلامینس " تمام خلق و بشر کی طرح بنیادی گناہ کا مجرم ہے، یہی کہ وجود رکھتا ہے۔

 اس خیال کی وضاحت نہایت دوٹوک انداز میں ناول کے اس منظر میں ہو جاتی ہے جہاں کامیو نے دریائے سین کے ایک پل سے ایک نوجوان لڑکی کو چھلانگ لگا کر اپنی موت سے ہمکنار ہوتے ہوئے دکھایا ہے۔ کلامینس اس لڑکی کو پل کی ریلنگ پر جھلے ہوئے دیکھتا ہے، پھر چند ثانیوں کے بعد اس کے جسم کے پانی میں گرنے کے چھپا کے کو سنتا ہے اور اس کے بعد لڑ کی کی وہ دل دوز چیچنیں جو مدد کے لیے بلند ہورہی ہیں۔ بایں ہمہ وہ اس کو بچانے کی سرے سے کوئی کوشش نہیں کرتا اور یوں لڑکی کی موت شعوری طور پر کوئی خواہش نہ کرنے ، نہ ہی اس کے قیام کے لیے کوئی عملی قدم اٹھانے کے باوجود، کلامینس اس کی موت کا سبب بن جاتا ہے اور اگر یہ نہیں تو کم از کم یہ محسوس ضرور کرتا ہے اس کی موت کا سبب وہی ہے۔ بالفاظ دیگر کلامینس کا وجود محض کسی نہ کسی اعتبار ہے اس موت کا ذمہ دار ہے۔

وجود اور گناہ کی یہ ناگزیر مساوات ناول کے اس حصے میں کچھ اور اثر انگیزی اور شدت سے واضح ہو جاتی ہے جہاں کلامینس ایمسٹر ڈیم کے یہودیوں کے محلے میں اپنی رہائش گاہ کا نقشہ کھینچتا ہے۔

" میں یہودیوں کے محلے میں رہتا ہوں ۔ ہمارے ہٹلری بھائیوں کی آمد سے پہلے تک اس محلے کا نام یہی تھی۔ انھوں نے اسے ذرا کھلا اور کشادہ بنا دیا ! کیا صفایا ہوا ہے! پھتر ہزار یہودی قتل اور م کلینگ ! میں تو اس ملک بدر ہوئے ۔ اس کا نام ہوا جناب ویکیوم کا مستعد کار کردگی اور با ضابطہ صبر کا قائل ہوں ! جب آدمی کے پاس کردار نہیں ہوتا تو پھر اسے ایک طریقہ کار اور تنظیم کی ضرورت ہوتی ہے اور میں اس جگہ سکونت پذیر ہوں جو تاریخ کے ایک عظیم ترین جرم کے ارتکاب کا محل وقوع تھی ۔

گو کلامینس براه راست یا بلا واسطه ناتنری جرائم اور بربریت کا بالکل ذمہ دار نہیں جن کا مظاہرہ انہوں نے یہودیوں کے خلاف کیا تھا ، با ایں ہمہ اس کا وجود اور اس علاقے میں اس کی رہائش گاہ جو ابھی چند برسوں پہلے تک یہودیوں کا باڑھ (Ghetto) رہ چکی تھی ، اسے رہ رہ کر اس بات کی یاد دلاتے ہیں کہ ایک ایسے جرم میں جس کی اس نہ خواہش کی تھی ، نہ چاہا تھا اور نہ جس کا وہ مر تلک ہوا تھا، وہ بھی برابر کا شریک ہے ۔ یہ فکر اور احساس جرم ظاہر ہے کہ کلیتا اخلاقی اور وجودی طور پر ہے۔ یوں کلامینس کی خود کو ملزم گرداننے کی اس کوشش کے ذریعے کامیو تمام انسانیت کی یاد دہانی بھی کراتا جاتا ہے کہ وہ یہودیوں کی بیخ کنی کے موقعے پر مجرمانہ طور پر خاموش رہے ۔ بقول لینے کامیو نے کچھ اس طرح تصویر کشی کی ہے کہ قاری خود آپ کو اور تمام انسانیت کو کسی حد تک کلامینس میں پہچان لے گا ۔ [ ناول کا ] موضوع کا ئنات ہے : ایک اخلاق سوز عہد کے چہرے کی نقاب کشائی ۔ نتیجتاً: چونکہ انسانیت نے یہودیوں کے قتل عام کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی ،  اس لیے وہ بھی شریک جرم ہے۔

Shipping Notes
  • Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
  • Except Preorder products are shipped in 48 hours.
  • Delivery to the USA:
  1. Standard Shipping : 3-10 business days
  • If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
  • We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
  • Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
  • To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
  • Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy
SKU: 29010398451

Discover Niche Categories That Outsell

Top-Converting Item to Boost Your Average Order

4.1 ★★★★★
Based on 24 reviews
Sort
Highest Rating
Newest First
Oldest First
Product Reviews
D
Verified Purchase
Dawn
Draper, US
★★★★★ 5
BUY THIS BRAND
Style: Tropical Coconut
smells amazing - great SPF protection - absorbs into skin nicely without feeling greasy
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on December 9, 2025
H
Verified Purchase
Hannah Davis
Port Orchard, US
★★★★★ 5
Love it!!
Style: Tropical Coconut
It smells really good, and works well!!
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on May 2, 2026
T
Verified Purchase
tjrking
Louisville, US
★★★★★ 5
Best Mineral Sunscreen
Style: Tropical Coconut
The only mineral sunscreen I’ve found that doesn’t leave a white residue. Smells amazing and pregnancy safe!!
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on November 27, 2025
E
Verified Purchase
E
Louisville, US
★★★★★ 4
This sunscreen body lotion is quite nice.
Style: Piña Colada
This sunscreen body lotion seems to work well. SPF 30 is the highest I could find with moisturizing capabilities. The smell is a bit overwhelming when you first put it on but it then goes away... so why the added scent. I wish it were SPF 50 and unscented. Otherwise I would have given it 5 stars.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on January 19, 2023
C
Verified Purchase
Christina Visser
Charlottesville, US
★★★★★ 5
My go to!
Style: Tropical Coconut
I freaking love this sunscreen, not only is the smell divine, but a little goes a long way. It doesn’t leave a greasy feeling or residue.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on December 15, 2025

recommand products